سٹی 42 : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا، جس کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونا 685 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 55 روپے اضافے سے 3871 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 3350 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔