ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ تیار، باجوڑ دھماکے میں ملوث سات دہشت گردوں کی نشادہی

سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ تیار، باجوڑ دھماکے میں ملوث سات دہشت گردوں کی نشادہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کرلی ۔ 

سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کی جگہ سے موٹر سائیکل کے پرخچے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے  آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ داعش کے میڈیا ادارے اعماق نیوز ایجنسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، اس کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان سے منسلک اکاؤنٹس نے بھی حملے میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ۔ 

واقعہ میں داعش اور ٹی ٹی پی کے ممکنہ گٹھ جوڑ یا کریڈٹ کی دوڑ کا خدشہ ظاہر ہے، واقعہ میں ملوث سات مبینہ دہشت گردوں کی نشادہی ہوگئی۔