ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چئیرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس؛ بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دینے کا فیصلہ

چئیرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس؛ بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا  78 واں اجلاس ہوا ، جس میں مالی برس 26-2025 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا، کہا گیا کہ بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سٹاف کی پرفارمنس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔ 

چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی، اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال  پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اسکے علاوہ اجلاس میں گزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔ 

ممبر بورڈ آف گورنرز انوار غنی نے اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر کرائی۔ 

بورڈ آف گورنرز کے ممبران میں ظہیر عباس، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ طارق سرور، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عامر میر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور ہیڈ وویمنز کرکٹ رافعیہ حیدر نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔