عابد چودھری: ماڈل ٹاؤن میں بہنوئی کے بھائی کے گھر سالے کی واردات،ماڈل ٹاؤن پولیس نے 48 گھنٹوں میں ملزم کو لیاقت آباد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا.
ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم دانش کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا.
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے 48 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، ملزم دانش نے عدنان کے گھر واردات سے قبل مکمل ریکی کی تھی،ملزم کو علم میں تھا کہ گھر والے تقریب کے سلسلہ میں ساہیوال گئے ،ملزم دیوار پھلانگ کے گھر میں داخل ہوا اور الماریوں کے تالے توڑے۔
ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کےمزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔