عابد چودھری :لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں ایک قاری کامبینہ طور پر سبق یاد نہ کرنے پر طالب علم پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔
مدرسہ اویس قرنی کےقاری شاہدنے 7سالہ طالبعلم کولوہےکےراڈسےتشددکانشانہ بنایا،متاثرہ طالبعلم کےوالدنےقاری شاہد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔
درخواست کے مطابق فیضان کو معلم شاہدنےسبق یاد نہ کرنے پربہیمانہ تشددکانشانہ بنایا،تشدد کے باعث فیضان کی حالت غیر ہو گئی۔
درخواستگزار نے بتایا کہ شکایت کرنےپرقاری شاہد، احمداوراسحاق نےجان سےمارنےکی دھمکیاں دیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبعلم کامیڈیکل کروالیاگیا، مزید کارروائی جاری ہے۔