ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صومالیہ:  ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک، 3 زخمی

صومالیہ:  ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک، 3 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں واقع آدن اَدی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر افریقی یونین کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے چند لمحے قبل گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر نے بالی ڈوگل ایئرفیلڈ سے پرواز بھری تھی اور لینڈنگ کے دوران پیش آئے حادثے کے بعد زور دار دھماکوں کے ساتھ آگ بھڑک اُٹھی، جس نے قریبی عمارتوں کو بھی متاثر کیا۔ ہیلی کاپٹر میں کل 8 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ، معاون پائلٹ اور ایک انجینئر شدید زخمی ہوئے۔

صومالی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں موجود گولہ بارود پھٹنے سے دھماکے ہوئے تاہم یہ واضح نہیں کیا جا سکا کہ گولہ بارود ہیلی کاپٹر کے اندر موجود تھا یا حادثے کے مقام پر رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کو فضا میں غیر معمولی انداز میں گھومتے اور لڑکھڑاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد وہ تیزی سے زمین پر آ گرا۔

یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب افریقی یونین کا AUSSOM مشن صومالیہ میں سرگرم عمل ہے، جس میں 11 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں جن کا تعلق یوگنڈا، کینیا اور دیگر افریقی ممالک سے ہے۔

حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔