ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیصر ٹاؤن شاہدرہ کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم

qaisar town shahdra, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  قیصر ٹاؤن شاہدرہ کے مکین گزشتہ کئی سالوں سے بنیادی سہولیات سے محروم  ہیں۔ انتظامیہ کی غفلت اور منتخب سیاسی نمائندوں کی عدم توجہ کے باعث علاقہ مسائل کی آماجگاہ بن گیا۔

لاہور کے قیصر ٹاؤن شاہدرہ میں تباہ حال گلیوں ، ناکارہ سیوریج نظام اور پانی کی قلت نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔شہریوں کی شکایات کے باوجود انتظامی ادارے شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

قیصر ٹاؤن شاہدرہ کے رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر مسائل حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔