ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں نئی وبا نے سر اٹھا لیا

 لاہور میں نئی وبا نے سر اٹھا لیا
کیپشن: Hospital, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پانی میں نیگلیریا  کی موجودگی نے لاہور کے باسیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔  

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں نیگلیریا کا پہلا کیس سامنے آگیا، 30 سالہ مصطفیٰ شفیق کو نیگلیریا کے کیس میں سروسز ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ مصطفی شفیق نے نجی لیبارٹری سے اپنے ٹیسٹ کروائے اور نجی لیبارٹری کی رپورٹ میں نیگلیریا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

محکمہ صحت نے سروسز ہسپتال میں نجرلیا کے مریض کی تصدیق کے ساتھ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ایڈوائزریز جاری کردی۔محکمہ صحت نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔  

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ یہ وائرس گردن توڑ بخار سے کافی ملتا جلتا ہے،  جس کی ابتدائی ظاہری شکل سامنے یا وقتی سر درد، تیز بخار، قے، چڑچڑاپن اور بےچینی جیسی دیگر علامات ہیں۔ بشمول بدلی ہوئی ذہنی کیفیت، کرینیل اعصابی اور کوما عام طور پر کلینیکل کورس میں دیر سے ہوتے ہیں جو 3-8 دنوں میں موت کا باعث بنتے ہیں۔ اس وائرس سے اموات کی شرح 97 فیصد سے زیادہ ہے۔   

محکمہ صحت نے کہا کہ کوئی بھی ایسی علامات ظاہر ہو تو فوری ٹیسٹ کروائے جائیں اور قریبی ہسپتال سے علاج شروع کروایا جاسکے۔ مشتبہ کیسز کی اطلاع فوری طور پر صحت کے حکام کو دی جاسکے تاکہ اصلاح کی جاسکے۔ 

دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیگلیریا ناک کے ذریعے انسانی دماغ کھا جاتا ہے، نگلیریا صاف پانی میں افزائش پاتا ہے ، نیگلیریا کے دماغ میں جانے  سے انسان کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔  گھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے۔