سرکاری ہسپتالوں کوصحت کارڈسےہونیوالی کمائی کاتھرڈپارٹی آڈٹ کرانےکافیصلہ

health card, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:  سرکاری ہسپتالوں نےصحت کارڈسےہونیوالی ابتک کی کمائی کاحکومت کوحساب نہیں دیا،محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ نےصحت کارڈسےہونیوالی کمائی کاتھرڈپارٹی آڈٹ کرانےکافیصلہ کرلیا۔
سرکاری ہسپتال صحت کارڈپرآمدنی کےشیئرکی مدمیں حکومت کے اربوں کے نادہندہ ہیں۔
سرکاری ہسپتالوں نے اب تک صرف 3 ارب روپے ہی حکومت کا شیئرواپس جمع کرایا ہے۔
تھرڈپارٹی صحت کارڈکے30جون تک کے اخراجات اور آمدن کاآڈٹ کرےگی۔
آمدن سےڈاکٹروں ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں شیئر کی تقسیم کا بھی آڈٹ ہو گا۔
محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ نے تھرڈ پارٹی آڈٹ فرم کی خدمات لینے کیلئےعمل شروع کر دیا۔
ٹینڈرجیتنےوالی فرم 2ماہ میں اپنی آڈٹ رپورٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو جمع کرائے گ۔ی
محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ نےچارٹرڈاکاؤنٹنٹ فرمزکوآڈٹ میں حصہ لینےکیلئےمراسلہ بھجوادی۔