ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف نےاحتساب قانون میں ترمیم کا نوٹس لے لیا

IMF
کیپشن: IMF
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق وزیرخزانہ سینیٹرشوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے احتساب سے متعلق قانون میں ترمیم کا نوٹس لے لیا، موجودہ حکومت کو معیشت میں نہیں اپنے کیسز میں دلچسپی ہے،آئی ایم ایف ان کو پیسے نہیں دے رہا، انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے کامیاب پاکستان، جوان اور میراپاکستان میراگھر پروگرام ختم کردیے، غریب کی کمر توڑ دی گئی اور بے روزگاری بڑھ گئی ہے، نچلے طبقے کیلئے گیس 3.5 فیصد اور بجلی 75فیصد بڑھے گی، حکومت مہنگائی بڑھا رہی ہے اور عوام کے ریلیف پروگرام بھی ختم کررہی ہے۔ 

ہماری حکومت میں سی پی آئی 11فیصد اور ایس پی آئی 14 فیصد تھی لیکن اس وقت یہ مہنگائی مارچ کررہے تھے، ان کے دور میں اب سی پی آئی 21.3فیصد اور ایس پی آئی 32 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامیاب پاکستان، کامیاب جوان اور میرا پاکستان میرا گھر پروگرام ختم کردیے، ان پروگراموں کو ختم کرنے سے عوام مزید مشکلات میں مبتلا ہوجائیں گے، بھارت بنگلادیش، سری لنکا روس سے تیل درآمد کرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ہم روس سے تیل کی درآمد میں تبادلے کا اصول طے کرسکتے ہیں، ہم روس سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کرسکتے ہیں۔ 

حکومت عوام پر مصائب بڑھائے گی لیکن امریکا اور یورپ کو ناراض نہیں کرے گی۔