پی سی بی نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری کر دیا

PCB
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری کر دیا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کا سیزن 2 اگست کو کشمیر میں کھیلا جائے گا اور کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کی ڈرافٹنگ رواں مہینے متوقع ہے۔ کے پی ایل سیزن 2 میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب کے پی ایل کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا۔کشمیر پریمئیر لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 7 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی جبکہ کے پی ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز جموں جانباز ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیموں میں جموں جانباز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں۔