سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

Solar Energy
کیپشن: Solar Energy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)   حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے بجلی بحران کے پیش نظر    سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ 

پاکستان مسلم لیگ  (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سولر انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت ٹاسک فورس کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں سولر انرجی کی پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنےکا فیصلہ ہوا، سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے فزیبلٹی رپورٹ بنانےکی ہدایت کردی گئی۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سولر پینلز کے استعمال سے اضافی بجلی گرڈ اسٹیشنز کو فروخت بھی کی جاسکے گی، چار  سے پانچ ہزار میگاواٹ کے منصوبوں پرکام جلد شروع ہوگا، سولر انرجی کےکاروبار پر مراعات دی جائیں گی، ٹاسک فورس اپنی سفارشات بنا کر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔