گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، کروڑوں کا مال جل کر خاکستر

Fire
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور:لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی۔ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 3 کروڑ کا مال جل کر خاکستر ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور میں گارمنٹس فیکٹری میں پیش آیا، جہاں اچانک  آگ بھڑک اٹھنے سے تین کروڑ کا تیار مال جل کر خاکستر ہو گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے آگ بھڑکی جبکہ فیکٹری میں آگ لگنے کے وقت 20 سے 25 ورکر موجود تھے۔

  فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے میرا تین کروڑ کا تیار مال جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں بھی چانن ونڈا فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ اور ونڈا جل کر خاکستر ہو گیا۔