ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان کی صحت سے متعلق ترجمان کا اہم بیان آگیا

مولانا فضل الرحمان کی صحت سے متعلق ترجمان کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Fazal Ur Rehman
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سربراہ جمیعت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی صحت سے متعلق ان کے ترجمان کا اہم وضاحتی بیان آگیا ۔

مولانا فضل الرحمان کے ترجمان کے مطابق وہ معمول کے چیک اپ کے لیے لاہور کے نجی اسپتال میں موجود ہیں، شیڈول کے مطابق چیک اپ کے لیے اسلام آباد سے لاہور آئے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو دو دن اسپتال میں رہ کر ٹیسٹ مکمل کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپتال میں فضل الرحمان سے ملاقات کی اور اسپتال عملے کو بہترین سہولت فراہمی کی ہدایت کی، جے یو آئی سربراہ نے وزیراعظم کی اسپتال آمد پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ اس قبل سے خبر آئی تھی کہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ وہ چند روز اسپتال میں قیام کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپتال میں ان کی عیادت کی تھی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔