ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہباز کے خلاف 25 ارب کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہباز کے خلاف 25 ارب کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
کیپشن: Hamza Shahbaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: حمزہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے راستے 25 ارب کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو پراپرٹیز کی منی ٹریل دینے کیلئے 30 دن کا شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ حمزہ شہباز کو اگست کے پہلے ہفتے دوبارہ طلب کرلیا گیا۔ پراپرٹیز اور سرمایہ کاری منی ٹریل نہ دینے کی صورت میں پراپرٹی بحق سرکار ضبط کرنے کا عندیہ بھجوا دیا گیا  ہے۔

حمزہ شہباز سے جوڈیشل ایمپلائز سوسائٹی میں مکان نمبر 48 سے 51 تک کی 10 کنال اراضی کی منی ٹریل طلب کر لی گئی۔ جوہر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 61 تا 71 کے بلاک کی پراپرٹیز کی منی ٹریل بھی طلب،  چنیوٹ میں 250 کنال اراضی، 2008 کے بعد سے رمضان شوگر ملز میں سرمایہ کاری کی منی ٹریل بھی طلب کرلی گئی۔
علاوہ ازیں شریف فیڈ مل، مدینہ کنسٹرکشن، مدنی ٹریڈنگ کمپنی، شریف پولٹری، شریف ڈیری کی منی ٹریل بھی طلب کی گئی ہے۔حمزہ شہباز سے گاڑیوں، بنک اکاؤنٹس، شیئرز، جیولری، کیش، پرائز بونڈز کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer