ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان یو اے ای کیساتھ میزبانی کا خواہشمند

T-20- World Cup
کیپشن: T-20- World Cup
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان یو اے ای کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا خواہشمند ہے جبکہ 50 اوورز کے میگا ایونٹس سری لنکا اور بنگلادیش کے ساتھ مل کر منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

پی سی بی نے 31ـ2024 کے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل 6 آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرایا ہے، اس میں 2025 اور 2029 کی چیمپئنز ٹرافی بھی شامل ہیں، یہ 3 وینیوز کا ٹورنامنٹ ہے اور پاکستان کے پاس کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی صورت میں 4 سینٹرز موجود ہیں، اس فہرست میں کچھ عرصے بعد پشاور کا نام بھی درج ہو جائے گا۔ اسی لیے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی اکیلے ہی میزبانی کرنا چاہتا ہے،8 وینیوز پر کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 اور 2028 کیلئے یو اے ای کو ساتھ ملایا جائے گا،10 وینیوز پر شیڈول 50 اوورزکے میگا ایونٹ 2027 اور 2031 کی میزبانی میں سری لنکا اور بنگلادیش کو شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی سی بی نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ4 اہم سیریز سے قبل غیرجانبدار سکیورٹی کمپنی ایسٹرن اسٹار انٹرنیشنل کی خدمات بھی لی جائیں گی، آئی سی سی نے2017 میں ورلڈ الیون کے دورے سے قبل پاکستان میں سکیورٹی جائزے کے مذکورہ کمپنی کو1.4 ملین ڈالرادا کیے تھے، یہ کونسل کی بھی سکیورٹی کنسلٹنٹ ہے،ای ایس آئی کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی سکیورٹی پر مشاورت فراہم کرتی ہے، پاکستان کو ستمبر 2021 سے مارچ 2022 تک نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کھیلنا ہیں، مذکورہ کمپنی سے معاہدے کا مقصد ان ٹیموں کو دورے سے قبل مکمل سکیورٹی جائزے اور پلانز سے مطمئن کرنا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer