(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز سے وائرل بھارتی افواج کی معصوم کشمیریوں پر جاری جارحیت کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی۔
سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹاؤن علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ایک بچہ اپنے نانا کے گولیوں سے چھلنی جسم اور فوجیوں کے مابین پھنس گیا، 3 سالہ بچے جسے سیکیورٹی اہلکار، سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کی زد میں آنے والے نانا کی لاش سے دور محفوظ مقام پر جانے کا اشارہ کر رہا ہے۔
A child caught up between his grandfather's bullet-riddled body and the gun-weilding soldiers. No image can describe the plight of Kashmiris with such grim precision.#kashmirBleeds pic.twitter.com/WWZslaTiGn
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 1, 2020
شاہد آفریدی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور گزشتہ روز مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے 3سالہ بچے کے سامنے ناناکو قتل کردیا تھا،اس چھوٹے بچے کی اپنے نانا کی لاش پر بیٹھی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے،سڑک کنارے خون میں لت پت پڑے نانا کے اوپر بیٹھا روتا یہ بچہ غم، بے بسی اور دکھ کی ایسی منظر کشی کر رہا تھا کہ دیکھنے والوں کے دل دہل جائیں۔
4 picture that tell the #Sopore story.
— Shreya Dhoundial (@shreyadhoundial) July 1, 2020
A little boy out with his grandpa to buy milk caught in the crossfire of an anti terror operation.
A 3 year old shouldn't have have had to see death so closely. pic.twitter.com/Q3BzCWMiXE
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق صرف جون کے مہینے میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی میں 2 لڑکوں سمیت 54 کشمیریوں کو قتل کردیا۔