بارش میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کیلئے نگران حکومت کا مالی امداد کا اعلان

بارش میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کیلئے نگران حکومت کا مالی امداد کا اعلان


عمرا سلم : نگران حکومت کی جانب سے بارش میں جاں بحق ہونے والوں کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افرا د کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بولو لاہور 20نومبر 2018    

  سٹی 42 کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی ہدایت پر بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے مالی ا مداد کا اعلان کیاگیا ہے، جبکہ جاں بحق افرادکے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے مالی امدا ددی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: طوفانی بارش 6 زندگیاں نگل گئی

ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افرا د کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار بھی کیا۔