طوفانی بارش 6 زندگیاں نگل گئی

طوفانی بارش 6 زندگیاں نگل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: شہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے، بارش کے باعث تین منزلہ کارخانہ زمین بوس ہو گیا،دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے، طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے کے سات واقعات رپورٹ ہوئے جس میں چوکی ریوارز گارڈن کا پولیس اہلکار امانت علی اور رضا کار شاہ زیب سمیت چار افراد جان بحق ہوئے۔ قرطبہ چوک اور چائینہ سکیم میں بھی کٓرنٹ لگنے سے شہری اکبر اور اشتیاق جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:طوفانی بارش نے اڑتیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا 

 چھت گرنے کے 8 واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کی جانب سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ٹبی سٹی میں جوتوں کے کارخانے کی 3 منزلہ عمارت بارش کے باعث زمین بوس ہو گئی۔علاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ ریسکیو 2 گھنٹہ تاخیر سے پہنچی جس وجہ سے ملبے تلے دبے دو مزدور عمر اور آفاق جاں بحق ہو گؑئے۔ شہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث ایک ہی دن میں 50 سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 55 افراد زخمی ہوئے۔