سٹی 42: پنجاب میں محکمہ جنگلی حیات کے زیرِ انتظام 43 وائلڈ لائف پروٹیکشن سنٹرز کے قیام کا اعلان کیا ۔
وزیر اعلی پنجاب کے قدرتی وسائل کے تحفظ کے ویژن کے تحت اہم فیصلہ کیا گیا ۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایات پر وائلڈ لائف تحفظ مزید مؤثر بنانے کا اقدام اٹھایا گیا ۔ سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے 43 مقامات کو پروٹیکشن سنٹر قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
لاہور میں چار, بہاولپور ریجن میں 6، فیصل آباد میں 5 پروٹیکشن سنٹرز قائم کیے جائیں گے ۔ملتان اور گجرات ریجن میں 4، سرگودھا میں 4 سنٹرز شامل ہیں ۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، ساہیوال اور ڈی جی خان ریجن میں 3، 3 سنٹرز قائم کیے جائیں گے ۔ جبکہ چشمہ میانوالی میں ایک وائلڈ لائف پروٹیکشن سنٹر قائم کیا جائے گا۔
پروٹیکشن سنٹرز میں وائلڈ لائف جرائم کی ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار رکھے گا۔ غیر قانونی شکار، تجارت اور جانوروں پر تشدد کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ پروٹیکشن سنٹرز کو ملزمان کی گرفتاری، تفتیش اور قانونی کارروائی کا مکمل اختیار حاصل ہو گا ۔
پروٹیکشن سنٹرز میں ضبط شدہ جانوروں، اسلحہ شکار اور مقدمات کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔