سٹی 42: پنجاب پولیس پر گزشتہ سال 4661 حملے ہوئے ، پانچ شہر پولیس کے لیے انتہائی حساس قرار دیے گئے ۔
2025 میں پولیس پر ہونے والے حملوں کی رپورٹ مرتب کرلی گئی
ریکارڈ کے مطابق پولیس پر حملوں میں لاہور 685 واقعات پر سر فہرست رہا ۔لاہور میں پولیس پر سب سے زیادہ 94 حملے اگست 2025 میں ہوئے ۔ پولیس پر حملوں کے 86 واقعات اکتوبر 2025 میں رپورٹ ہوئے ۔
پولیس پر حملے چھاپوں ، مشتعل مظاہروں ، مبینہ مقابلوں اور شرانگیزی کے دوران کیے گئے ۔ملتان پولیس پر حملوں میں 318 واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔ راولپنڈی 310 واقعات کے ساتھ تیسرے فیصل آباد 282 واقعات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا ۔مظفر گڑھ میں پولیس پر 201 بار حملہ ہوا ۔
حساس شہروں میں پیش آنے والے واقعات کا تجزیہ کرکے آئندہ کی پالیسی تشکیل دی جائے گی ۔