ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: لڈو پر جواء لگانے والے 13 جوارئیے گرفتار

لاہور: لڈو پر جواء لگانے والے 13 جوارئیے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد: ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایات پر قمار بازوں کے گرد گھیرا تنگ، ایس ایچ او سبزہ زار بشارت گورائیہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے  13 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔

 ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ ملزمان میں بلاول، محسن، زمان، عنایت، شبیر و دیگر شامل ہیں، ملزمان کو لڈو پر جواء کھیلتے ہوۓ صابر ہوٹل کی گلی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضہ سے لڈو ڈبی دانے اور داؤ پر لگی نقدی رقم بھی برآمد ہوئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او سبزہ زار بشارت گورائیہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ قمار بازوں اور گدا گروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔