سٹی 42 : لاہور میں ایک ماڈل فش مارکیٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ فشریز نے منصوبے کی منظوری دے دی، جس کے تحت فش مارکیٹ کا لے آؤٹ آئی ڈیپ تیار کرے گا۔
آئی ڈیٹ نے منصوبے کا ڈیزائن تیار کر لیا، فش مارکیٹ اسٹیٹ آف دی آرٹ بنے گی۔ اس کے علاوہ مارکیٹ میں پراسیسنگ پلانٹ لگایا جائے گا، ساتھ ہی مارکیٹ کے ویئر ہاؤس اور شاپ قائم کی جائیں گی۔ شاپ ایڈوانس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گی۔
ایل ڈی اے فش مارکیٹ کے لئے جگہ مہیا کرے گا ۔