ویب ڈیسک: ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نےاراکین اسمبلی کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم آج سے کراچی بچاؤ مہم کا آغاز کررہی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے چارٹر آف معیشت پیش کیا جارہا ہے،ملکی تعمیر و ترقی بھی کراچی کی تعمیر و ترقی پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بچانا ہے تو پہلے کراچی بچانا ہوگا، کراچی سے مجرمانہ طور پر سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک کیاگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی آج بھی سسک سسک کر ملک کیلیے خدمات سرانجام دے رہا ہے، قومی ضمیر کو جھنجوڑنے کی ضرورت ہے۔