وقاض احمد: بالیاں نوچنےوالی2خواتین پرمشتمل جھپٹامار گینگ گرفتار، انچارج بی بی پاک دامن سید تحسین گیلانی کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی، خواتین ملزمان کو شیرا کوٹ کےعلاقےسےفوٹیج کےذریعےٹریس کرکےگرفتارکیاگیا۔
ایس پی سِول لائنز کا کہنا تھا کہ خواتین ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بالیاں نوچتے دیکھا جا سکتا ہے،خواتین ملزمان سے بالیاں اور دربار سے چوری شدہ موبائل بھی برآمد کیا گیا۔
ملزمان خواتین سے تقریباً 2 لاکھ مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد ، خواتین ملزمان چوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،خواتین ملزمان شبانہ اورممتاز کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،تفتیش جاری ہے۔