ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان )سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بڑی کمی ہوگئی۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر سستا ہوکر 4332 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4700 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونا 4030 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے کا ہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی 106 روپے کمی کے بعد 7756 روپے پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑااضافہ ہواتھاجس کے بعدعالمی مارکیٹ میں سونا 57 ڈالر مہنگا ہوکر 4379 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاتھا جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 5700 روپے مہنگاہونے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار262 روپے پر پہنچ گیاتھا،اسی طرح دس گرام سونا 4887 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار600 روپے کاہوگیاتھاجبکہ ایک تولہ چاندی 227 روپے اضافے کے بعد7862 روپے پر پہنچ گئی تھی۔