وقاض احمد:گلبرگ پولیس کی کارروائی، بچےکوڈھال بناکرلوٹ مارکرنےوالاچورو ڈکیت گروہ گرفتار، ملزمان کوسلطان پارک سےگرفتارکیاگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان خودکوفیملی ظاہرکرکےمختلف مارکیٹوں میں شہریوں کی ریکی کرتے تھے، ملزمان موقع پاکرشہریوں کےموبائلز،موٹرسائیکلیں ودیگرسامان چورالیتےتھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کوواردات کےبعدفرارہوتےدیکھاجاسکتاہے، دیگرفوٹیج میں ملزمان کوبچےکیساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزمان نے اعتراف کیا کہ گرفتاری سےبچنے کےلئے بچےکااستعمال کرتےتھے۔
اےایس پی گلبرگ کا کہنا تھا کہ ملزمان سے2موبائلز،چوری شدہ موٹر سائیکل اور پستول برآمد ہوا۔