سلمان سلیم: کراچی کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب سے ملنے والی چاروں لاشوں کا ابتدائی پوسٹ مارٹم کرلیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں پر بھاری چیز لگنے کے بھی نشانات موجود ہیں، چاروں لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
مرنے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں، چاروں لاشوں کو چھپانے کے لئے خشک مین ہول میں لاشوں کے اوپر کمبل ڈالا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کمبل کے اوپر بڑے پتھر موجود تھے، ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد چاروں لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں ہیں۔