سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 278.64 روپے سے کم ہوکر 278.56 روپے پے بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 15 پیسے اضافے سے 279.85 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2.06 روپے سستا ہوکر 288.30 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.72 روپے سستا ہوکر 248.26 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 76.15 روپے، جبکہ سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 74.45 روپے کا ہوگیا۔