ٹکٹوں کی تقسیم، سیٹ ایڈجسٹمنٹ؛ مسلم لیگ نون کا ایک اور اجلاس

PMLN, Party Tickets, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: آئندہ انتخابات کےلیے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی  ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صدارت میں سینئر پارٹی رہنماوں کا اہم ترین اجلاس ماڈل ٹاؤن آفس میں ہوا۔  

سابق وزیر اعظم شہباز شریف اورسابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بھی اجلاس میں شریک  ہوئے۔ چیف آرگنائزر مریم نواز، مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت  اب تک جاری  ہے۔
اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں امیدواروں بارے پیش کی گئی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات پر غور کیاگیا۔
گزشتہ روز ساڑھے 6 گھنٹے طویل اجلاس میں دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے معاملات پر بھی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر  بھی اس اجلاس میں غورکیاگیا۔