ہیلمٹ سےگولی آرپار، سپاہی محفوظ، ناقابلِ یقین ویڈیو وائرل

The Ukrainian soldier survived despite being hit by a bullet through his helmet
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوکرینی فوجی کے ہیلمٹ سےگولی آرپار ہونے کے باوجود سپاہی محفوظ بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  روس یوکرین جنگ میں ایک غیرمعمولی انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس پیشانی کے اوپر اس کے ہیلمٹ پرگولی لگی اور اندر سے گزرتی ہوئی باہرنکل گئی۔ اس وقت سپاہی ہیلمٹ پہننے کے باوجود اس گولی سے محفوظ رہا جس کی ناقابلِ یقین ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے۔اگلے محاذ پر لڑنے والے ایک سپاہی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو معجزانہ طور پر ایسی گولی سے بچ گیا جس سے موت یقینی تھی۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سپاہی پہلے ہیلمٹ پہنے نظرآرہا ہے جبکہ بعد میں وہ ہیلمٹ اتار کر وہ جگہ دکھاتا ہے جہاں سے گولی داخل ہوئی اور ہیلمٹ کے پیچھے سے نکل گئی جس کے ساتھ اندر پلٹ پروف مٹیریئل کے ریشے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر