ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ،مزید مہنگا

Gold price today in Pakistan
کیپشن: gold
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:عالمی سطح پر سونے کی قیمت فی اونس 9 ڈالر بڑھ کر 1833 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث ایک بار پھر سونے کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 900 روپے ہوگئی اور اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 922 روپے کی سطح پر آگئی۔یہ بھی پڑھیں : رواں سال سونے کی فی تولہ قیمت میں 58 ہزار روپے کا اضافہ ہوا

قبل ازیں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے کی سطح پر تھی اور دس گرام سونے کی قیمت 2829 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کی سطح پر تھی۔