ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیانی صاحب قبرستان میتوں کو لانے والی ایمبولینس کے کرائے میں اضافہ

Mortuary van fare increased
کیپشن: van fare increased
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)غریب طبقے کیلئے میتوں کو گھروں سے میانی صاحب قبرستان لانا اوربھی مزید مشکل ہوگیا۔میانی صاحب قبرستان میت لانے والی ضلعی انتظامیہ کی ایمبولینس کا کرایہ 1500 روپے بڑھا کر 2500 روپے کردیا گیا۔
 مہنگائی میں پسی عوام پر مزید بوجھ لاد دیا گیا ۔ میتوں کو گھروں سے میانی صاحب قبرستان تک لانے والی ضلعی انتظامیہ کی ایمبولینسز کے کرائے میں یکمشت 1500 روپے کا اضافہ کردیا۔ضلعی انتظامیہ نے گھروں سے میت میانی صاحب قبرستان لانے کیلئے 2 ایمبولینسز رکھی ہوئی ہیں،شہری ضلعی انتظامیہ کے مخصوص نمبر پر کال کرکے اس سہولت سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔

ایڈمن آفیسر میانی صاحب قبرستان اور سیکرٹری کیجانب سے ڈی سی سے ایمبولینس کا کرایہ 1500روپے بڑھانے کی استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ایڈمن آفیسر میانی صاحب قبرستان نے درخواست میں استدعا کی کہ 1000 ہزار روپے کرائے سے ایمبولینسز کی دیکھ بھال ،اخراجات پورے نہیں ہوتے اس لئے کرایہ بڑھایا جائے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer