ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی سیاح کی 15 سالہ افغان لڑکی سے زیادتی،ویڈیو وائرل

بھارتی سیاح کی 15 سالہ افغان لڑکی سے زیادتی،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بھارتی سیاح نے ہمسائے ملک میں جاکر منہ کالا کرلیا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،ہنگامہ مچ گیا۔

24 نیوز  کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ راشد کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ 28 دسمبر کو افغان دارالحکومت کابل میں پیش آیا۔ ملزم دیپ دیسائی نے زیادتی کے بعد لڑکی کو کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، یہی وجہ ہوسکتی ہے کہ لڑکی نے کسی کو اس بارے میں بتایا نہیں ہوگا۔

افغان میڈیا کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان بالغ ہیں اور ایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، پولیس یہ بھی کوشش کر رہی ہے کہ یہ ویڈیو مزید شیئر نہ ہو۔
 
کچھ عرصہ پہلے انڈیا کے کابل میں تعینات دفاعی اتاشی بریگیڈیئر ایس کے نارائن نے بھی اس وقت افغان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ سفارتخانے میں سکالر شپ کی درخواست دینے آئی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر بھارت کے دفاعی اتاشی کو افغانستان سے نکال دیا گیا تھا تاہم اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

کچھ ہفتے پہلے بھی انڈین فوج کے تین جوانوں نے چلتی ٹرین میں انڈین لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ اس کے علاوہ بھارتی فوجیوں پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ آئے دن مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم خواتین کی عصمت دری کرتے رہتے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer