ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈر 19 ورلڈ کپ، شاہین جیت کیلئے پرعزم

انڈر 19 ورلڈ کپ، شاہین جیت کیلئے پرعزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد ) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، شاہینوں کی تیاریاں جاری، پریکٹس میچزز میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی جاری، نائب کپتان حیدر علی کہتے ہیں ورلڈ کپ میں جیت کے لیے پرامید ہیں۔

جونیئر شاہینوں کا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا امتحان، کوچنگ کی زیر نگرانی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خامیوں کو دور کرنے کے لیے ایل سی سی اے میں پریکٹس میچزز کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

نائب کپتان حیدر علی ڈومیسٹک اور ایمرجنگ میں عمدہ کارکردگی کے بعد انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرامید ہے۔

نائب کپتان انڈر 19 حیدر علی نے بابر اعظم کو اپنا فیورٹ بلے باز قراردیتے ہوئے جلد قومی ٹیم میں شمولیت کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں جاری رہے گا۔