ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر نیاز احمد آئی ٹی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات

ڈاکٹر نیاز احمد آئی ٹی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے پر تعیناتی کر دی گئی، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کو 6 ماہ کے لیے آئی ٹی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو آئی ٹی یونیورسٹی کے سربراہ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو 6 ماہ کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نیاز احمد مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک آئی ٹی یونیورسٹی میں تعینات رہیں گے۔

آئی ٹی یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد سے اسامی خالی تھی۔