(عمراسلم): جوہر ٹاؤن ٹوپازمارکی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ ، ملک افضل کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع سمیت دو افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے۔ عمران شفیع کی میت ڈاکٹر ہسپتال سے کھوکھر پیلس منتقل کر دی گئی۔
عمران شفیع ایم این اے ملک افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے بھتیجے تھے۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں ملک اسلم اور اشرف بھٹی گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے شفیع کھوکھر کے بیٹے عمران شفیع زخمی ہو گئے اور انکو ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمران شفیع ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ عمران شفیع کی میت ڈاکٹر ہسپتال سے کھوکھر پیلس منتقل کر دی گئی۔
زخمی ہونیوالے دیگر 9 افراد کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے محمد یاسین بھی جان کی بازی ہار گیا، ابوذر نقوی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دیگر زخمی ہونے والوں میں ملک اسلم، ملک عقیل، حبیب کھوکھر، ملک نذیر احمد، محمد علی، شمعین اور محمد رضا شامل ہیں۔فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے، شادی کی تقریب میں شفیع کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر بھی موجود تھے جنہیں انکے گارڈز نے بڑی مشکل سے دوسری جگہ منتقل کیا۔
آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کی جائیں گی، متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید دیکھئے: