ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کے بچوں کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کے بچوں کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ
کیپشن: City 42 -scholarship
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ): پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے پنجاب ایمپلائز بیناولنٹ فنڈ نے ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے تمام سرکاری محکمہ جات کو مراسلہ جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمپلائز بیناولنٹ فنڈ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو سکالر شپ دینے کیلئے تمام سرکاری محکمہ جات کو ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔ سکالرشپ کا اطلاق حاضر سروس، ریٹائرڈ اور دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کے بچوں کیلئے ہوگا۔ تمام سرکاری اہلکاروں کو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز جبکہ سیکرٹریٹ سٹاف کو بیناولنٹ فنڈ کے دفتر میں تمام درخواستیں 31 مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

مزید جاننے کیلئےو یڈیو دیکھیں