(ناصر علی ): سبزہ زار پولیس نے جعلی پاسپورٹ ویزے اور ڈگریاں بنانے والا چار رکنی گروہ گرفتار کر کے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سبزہ زار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس سال سے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے اور جعلی ڈگریاں بنانے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جعلی پاسپورٹ، مہریں، پرنٹر اور کمپیوٹر بھی برآمد کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ یہ دھندہ کئی سالوں سے کر رہے ہیں، انہیں ایف آئی اے بھی ایک بار گرفتار کر چکی ہے۔
پولیس افسران نے جعلسازی کو جڑسے اکھاڑنے کا عزم کیا،انہوں نے کہاکہ وہ ایسے گروہوں کیخلاف سرگرم رہیں گے۔