سٹی 42: شبِ برات رحمت، مغفرت اور بخشش کی بابرکت رات ہے ۔ مسلمانوں مقدس رات کو عقیدت و احترام کے ساتھ منانے میں مصروف ہیں ۔
شہر بھر کی مساجد، درباروں اور عبادت گاہوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ نمازیوں نے نوافل ادا کیے، قرآنِ پاک کی تلاوت کی، درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں کی معافی،رزق میں برکت،بیماریوں سے شفا،ملک و قوم کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں ۔
شہر لاہور میں ہر طرف روحانیت کا سماں ہے ۔ فضا ذکر و اذکار سے معطر ہے ۔ بزرگ ہوں یا نوجوان، بچے ہوں یا خواتین سب ہی عبادت میں مصروف نظر آرہے ہیں .