ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مائیکل جیکسن کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

مائیکل جیکسن کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاپ کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن پر مبنی فلم ’مائیکل‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے دنیا بھر کے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے مختلف پہلو دکھائے گئے ہیں، جن میں ان کا بچپن، موسیقی کے ابتدائی دن، اور سپر اسٹار بننے کا شاندار سفر شامل ہے، جسے انتہائی جاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ہدایت کار اینٹوان فوکا نے ٹریلر میں جیکسن کی یادگار اسٹیج پرفارمنسز اور ذاتی جدوجہد دونوں کو بڑی خوبصورتی سے دکھایا، جس نے مداحوں کو شدید متاثر کیا۔

فلم میں مرکزی کردار مائیکل جیکسن کے بھتیجے، جعفر جیکسن نے ادا کیا ہے، جنہوں نے اپنے چچا کے انداز، ڈانس اور تاثرات کو انتہائی قدرتی اور دلکش انداز میں پیش کیا ہے۔

ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے پناہ ردعمل سامنے آیا، اور متعدد ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ مداحوں نے اسے انتہائی پرجوش اور جذباتی لمحہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ یہ فلم نہ صرف مائیکل جیکسن کی غیر معمولی کامیابیوں کو اجاگر کرے گی بلکہ ان کی ذاتی زندگی کی پیچیدگیوں پر بھی روشنی ڈالے گی، جس سے نئی نسل اس لیجنڈ کو قریب سے جان سکے گی۔