سٹی42: بسنت کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس نے سیفٹی راڈ نہ لگوانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
شہر کے مختلف تھانوں میں ایسے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ مقدمات پولیس کی مدعیت میں دفعہ 188 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
اب سیفٹی راڈ نہ لگوانے والوں کو صرف جرمانہ نہیں بلکہ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔