ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت فیسٹیول ،مرغی کے گوشت  کی مانگ بڑھنےسے قیمتوں میں اضافہ

بسنت فیسٹیول ،مرغی کے گوشت  کی مانگ بڑھنےسے قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:لاہور اور دیگر شہروں میں بسنت فیسٹیول کے موقع پرمرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 ترجمان مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جبکہ گزشتہ دو دنوں میں اس کی قیمت میں کل 29 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 548 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ فارم ریٹ کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت 350 روپے فی کلو ہے، تاہم سپلائی میں کمی کے باعث سیلرز کو 360 روپے فی کلو پر گوشت دستیاب ہوا۔

ذرائع کے مطابق تھوک ریٹ 364 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 378 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ فارم سے حاصل ہونے والے انڈوں کی قیمت 337 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر مرغی اور گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر عوام کو مناسب قیمت پر سامان فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے نگرانی جاری ہے، تاکہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے۔