ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی ریٹامنٹ کی عمرکے حوالے سے اہم خبر

سرکاری ملازمین کی ریٹامنٹ کی عمرکے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں ایک بار پھر سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال اضافے سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

وائرل نوٹیفکیشن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نام سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو تین سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یہ حکم یکم جنوری 2026 سے نافذ ہوگا۔تاہم سرکاری ذرائع نے اس نوٹیفکیشن کو جعلی، بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس نوعیت کا کوئی نوٹیفکیشن نہ تو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور نہ ہی فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائرل نوٹیفکیشن میں خیبر پختونخوا کا لوگو، وزارتِ پاکستان اسلام آباد کا جعلی ٹائٹل اور شکیل قدیر خان چیف سیکرٹری وزارت پاکستان کے جعلی دستخط استعمال کیے گئے ہیں، جبکہ فنانس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جعلی حوالہ نمبر بھی درج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے جعلی نوٹیفکیشنز اور خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں، جن کا مقصد سرکاری ملازمین اور عوام میں کنفیوژن اور بے یقینی پیدا کرنا ہوتا ہے۔متعلقہ اداروں نے سرکاری ملازمین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند سرکاری ذرائع، سرکاری ویب سائٹس اور گزٹ نوٹیفکیشنز پر ہی انحصار کریں۔