ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہورپولیس  کاکریک ڈاؤن، 2ہزار 800 اشتہاری اور1ہزار سے زائد عادی مجرمان گرفتار

 لاہورپولیس  کاکریک ڈاؤن، 2ہزار 800 اشتہاری اور1ہزار سے زائد عادی مجرمان گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہورپولیس  نےاشتہاری و عادی مجرمان کیخلاف بڑےپیمانےپرکریک ڈاؤن کے دوران ماہ جنوری میں 2ہزار 800سے زائد اشتہاری اور1ہزار سے زائد عادی مجرمان کو گرفتار کر لیا۔
کینٹ ڈویژن 648،سول لائنزمیں 214اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ترجمان لاہورپولیس کے مطابق سٹی 440، اقبال ٹاؤن میں 553اشتہاری مجرمان کوگرفتارکیاگیا،صدر 437اورماڈل ٹاؤن میں 568اشتہاری،کینٹ ڈویژن 177،سول لائنزمیں 105عادی مجرمان،سٹی 300، اقبال ٹاؤن میں 257عادی مجرمان  جبکہ صدر 163اورماڈل ٹاؤن میں 140عادی مجرمان گرفتارکئے گئے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، جدیدٹیکنالوجی کوبروئےکارلاتےہوئےمطلوب مجرمان کی گرفتاری یقینی بنائی جارہی ہے،مؤثرتفتیش سےمقدمات کوجلدمکمل کرتےہوئےمجرمان کوقرارواقعی سزائیں دلوائی جائیں۔