(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے عمر بٹ سے علیحدگی کے بعد ان پر سنگین الزامات لگا دیے۔
حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ عمر بٹ نے ہر وہ چیز جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ وہ ہے، ہر وہ چیز جس کے بارے میں میں نے سوچا کہ ہم تعمیر کر رہے ہیں، ہر وہ چیز جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا، سب کچھ چھوڑ دیا۔انہوں نے لکھا کہ عمر بٹ نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ وہ گھر کی خواتین کی بجائے دوسری عورتوں سے ملنے والی توجہ سے متاثر ہو گیا تھا۔
View this post on Instagram
جنت مرزا نے کہا کہ میں نے عمر کے رویے میں تبدیلیاں دیکھی تھیں لیکن میں نے انہیں نظر انداز کیا کیونکہ میں یہ نہیں مان سکتی تھی کہ وہ کبھی جھوٹ بولے گا یا مجھے دھوکہ دے گا۔
ٹک ٹاکر نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے کسی کی بات نہیں مانی لیکن اب میں اپنے جذبات کو اور اس پریشانی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دوں گی۔
بعدازاں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں جنت مرزا کو مغربی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر کے کیپشن میں ٹک ٹاکر نے عمر بٹ کا نام لیے بغیر ان کیلئے پیغام جاری کیا ہے کہ ایک اچھی عورت آپ کے ساتھ رہے گی چاہے آپ کتنا ہی جھوٹ بولیں، دھوکہ دیں یا چوری کریں، وہ عورت میں نہیں تمہاری ماں ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب ٹک ٹاکر جنت مرزا کے منگیتر عمر بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے جنت مرزا سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔