مٹیاری موٹروے کرپشن کیس:سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار

مٹیاری موٹروے کرپشن کیس:سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی احتساب بیورو( نیب ) نے موٹروے منصوبے میں اربوں روپےکی کرپشن کیس میں حیدرآباد اور نواب شاہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار کرلیا۔

مٹیاری موٹروے فنڈز میں سوا دو ارب روپے کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے آیا تھا، کرپشن کیس میں مجموعی طور پر اب تک 84 کروڑ 12 لاکھ روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیس کے سلسلےمیں نیب نے حیدرآباد اور نواب شاہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ نیب نے مٹیاری موٹروے کرپشن کیس کی تحقیقات مکمل طور پر خود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer