ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان
کیپشن: Patrol Prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مہنگائی سے ستائے عوام ہوجائے تیار، پیٹرول مزید 30 روپے   مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔واضح رہے کہ جنوری کے آخر میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ اسی طرح مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر  دستیاب ہے۔