صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی مشہور گیم ’ورڈل‘ کے فین نکلے

President of paksitan
کیپشن: Doctor Arif alvi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی حروف کو جوڑ کر لفظ بنانے کی مشہور گیم ’ورڈل‘ کے فین نکلے۔
جمعرات کو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنا ’ورڈل‘ گیم کا سکور شیئر کیا جس کے بعد صارفین ان کی ٹویٹ پر طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں تاہم صدر عارف علوی کی جانب سے اس ٹویٹ کو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
ان کے بیٹے اواب علوی نے اپنی ایک ٹویٹ میں اپنے والد کے حوالے سے لکھا کہ ’مجھے پتہ ہے کہ وہ پزل لطف اندوز ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ان کے خاندان میں ایک مقابلہ چل رہا ہے اور اس مقابلے میں ان کے کچھ پوتے، پوتیاں، بواسے اور نواسیاں بھی حصہ لے رہے ہیں۔