ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئل ،گیس رائلٹی فنڈ ز ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کی تیاریاں

آئل ،گیس رائلٹی فنڈ ز ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئل اور گیس سے حاصل ہونے والے رائلٹی فنڈ اب ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کی تیاریاں، محکمہ توانائی پنجاب نے حکومت سے رائلٹی فنڈ کے استعمال کی اجازت مانگ لی۔
 پنجاب حکومت کے پاس رائلٹی فنڈ کی مد میں 90 ارب روپے کا بجٹ موجود ہے، جس میں رائلٹی پالیسی 2012 کے مطابق 10 فیصد حصہ ضلعی حکومتوں کو دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق رائلٹی پالیسی کے مطابق پنجاب حکومت 4 ارب روپے سے زائد کا بجٹ ضلعی حکومتوں کو فراہم کرے گی، جو ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جاسکے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ توانائی پنجاب نے سمری ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے،گیس اور آئل کی مد میں حاصل ہونے والے رائلٹی فنڈ گیس اور بجلی کے علاوہ دیگر منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔